جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی

       
مناظر: 922 | 14 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پیر کو تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے ۔یہ شاہراہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا کے ساتھ ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔
ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ رام بن کے مقام پرتودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ سرینگر جموں ہائی وے پرسفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹس سے رابطہ کریں۔