سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر میں لل دیدہسپتال کے احاطے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے سے ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی جس کی عمر تقریبا 40 سال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خاتون نے بھورے رنگ کا پھیرن پہنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔