جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ملازمین مودی کے نشانے پر ، بڑے پیمانے پر برطرفیاں 

       
مناظر: 777 | 15 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کی مودی حکومت کی جاری مہم کے دوران محکمہ صحت کے درجنوں ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاہے کہ محکمہ صحت نے کشمیر اور جموں کے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیں۔محکمہ نے پہلے ہی ایچ او ڈی کے ساتھ وابستہ تقریبا تمام ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ضلع کپواڑہ میں 16ملازمین جبکہ ضلع گاندربل میں 61ملازمین اور بانڈی پورہ میں 16ملازمین کوبرطرف کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے دیگر اضلاع میں بھی ملازمین کو برطرف کیاگیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0