اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سابق وزیر اعلیٰ سمیت بلوچستان کی 30 سے زائد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

       
مناظر: 489 | 15 Nov 2023  

 

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) سابق اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید اور دیگر بھی شریک تھے۔
تقریب میں مختلف جماعتوں کی 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا، نئے شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں میں بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے سابق ممبران پارلیمان شامل ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سابق وزرا میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی بھی ن لیگ میں شامل ہوگئیں۔
بی اے پی کے سردار عبدالرحمٰن کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی بھی ن لیگ کا حصہ بن گئے، بی اے پی کے سابق اراکین اسمبلی اور رہنما شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، جنگیز مری، رامین محمد حسنی، دوستین ڈومکی بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
نیشنل پارٹی کے مجیب محمد حسنی، بی این پی کی سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے خان محمد جمالی بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے سردار عاطف علی سنجرانی، نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار، سابق سینیٹر پی پی پی سید الحسن مندوخیل نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ پیپلز پارٹی سے سردار فتح محمد، سلیم کھوسہ، فائق جمالی نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0