بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مظالم تھم نہ سکے ، پلوامہ میں NIAنے کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں

       
مناظر: 770 | 15 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔
این آئی اے نے ضلع کے علاقے کرالپورہ میں ایک کشمیری کی زیر ملکیت ایک کنال اور ساڑھے 16 مرلے اراضی ضبط کر لی ہے ۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کشمیری کی جائیداد کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔
ادھربھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے گلزار پورہ کے رہائشی بختاور احمد کے ایک دو منزلہ مکان کو بھی ضبط کرلیاہے۔ بختاور جیل نظربند ہے جبکہ اس کے گھر کو کالے قانون نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0