بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری دی جا سکتی ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

       
مناظر: 943 | 16 Nov 2023  

 

مظفرآباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی شہریوں کا حق ہے، لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری بجلی دی جا سکتی ہے۔ سدھنوتی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و استحکام سے ہی ہماری بھی بقاء ہے، ریاستی عوام کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، اعلانات پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عمل کا قائل ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی چاہئے تو سٹیٹس کو کو توڑنا ہو گا، عوام کے ٹیکسوں سے کھلواڑ اب نہیں چلے گا، وزراء سمیت عوامی ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے عوام کو جوابدہ ہیں، حقوق کی جنگ میں قومی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔چودھری انوارالحق نے کہا کہ پہلی بار بجلی بلوں میں کمی کی، آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی، بیواؤں، یتیموں، معذوروں، بچوں، بچیوں کے لئے 5 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ملازمین کو اپنی پراگرس دکھانا ہو گی، اللہ نے موقع دیا تو ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0