سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.2 اور منفی 9.4ڈگری سینٹی گریڈتھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ تاہم تازہ برف باری کے بعد سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔