سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع ڈوڈہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں تین درجن سے زائد مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرینگر میں جاری ایک بیان میں میرواعظ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔میرواعظ نے کہا کہ اس شاہراہ پر اب تک سڑک کے متعددحادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ان حادثات کو روکنے کے لیے قابض حکام کو مسافروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔