جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر: چار سال میں سڑک حادثات میں 4,278 افراد جاںبحق

       
مناظر: 691 | 16 Nov 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں خستہ حال سڑکیں اور بھارتی فوجی قافلوں کی مسلسل نقل و حرکت روزانہ ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ہے۔ گزشتہ چار برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں سڑ ک کے حادثات کے باعث 4,278افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرکے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزکی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 2018 سے 2022 تک سڑک حادثات کی وجہ سے 4,287افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2018 میں سڑک حادثات میں 984 افرادجبکہ 2019میں 996افراد سڑک حادثات میں لقمہ اجل بنے ۔2020اور 2021 کے کورونا وبا اور بھارتی فوجی محاصرے سے متاثرہ برسوں میں بالترتیب 728 اور 774 کشمیری سڑک حادثات میں جاں بحق ہو گئے ۔جموں و کشمیر میں ہونیوالی اموات کا ایک اہم حصہ قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات، خاص طور پر جموں خطہ کے پہاڑی علاقوں ڈوڈہ ،کشتواڑ اوررام بن میں ہونے والے حادثات کے دوران ہوئی ہیں ۔ جموں سے سرینگر اور جموں سے ڈوڈہ کشتواڑ کے درمیان سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے متعدد حادثات ہوئے ہیں۔بھارتی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے مطابقب بھارت بھر میں سڑک حادثات میں ہونیوالی اموات میں جموں وکشمیردوسرے نمبر پرہے جہاں ہر سال اوسطا 900 اموات ہوتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0