جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 449 | 16 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے عوامی مطالبے کوجس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دے رکھی ہے، دبانے کے لیے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ تنازعے کو حل کرنے میں بھارت کی عدم دلچسپی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی سامراجی ذہنیت کو بے نقاب کرتی ہے۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت اور اس کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج اور پولیس کی مدد سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید،ہزاروں کو غیر قانونی طور پر نظر بنداور جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنایا جبکہ ہزاروں خواتین کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کردیا۔ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں جاری گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0