جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے : کانگریس

       
مناظر: 888 | 16 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقاررسول وانی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی نے علاقے کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ انتخابات کے انعقاد کو نو سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے مختلف قسم کے ڈرامے رچا رہی ہے۔آخری الیکشن نومبر 2014میں ہوا تھا اور رواں ماہ نو سال مکمل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب ہم 10ویں سال میں ہیں اور جموں و کشمیر میں کوئی الیکشن نہیں ہوا ہے جبکہ مقامی حکومتوں،پنچایتوں اور میونسپلٹیوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0