اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مارگلہ ڈائیلاگ: وزیراعظم نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے متعلق تفصیلی ڈوزیئرلانچ کردیا

       
مناظر: 367 | 17 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مارگلہ ڈائیلاگ کے دوران بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق آئی پی آر آئی کا تفصیلی ڈوزیئر لانچ کردیا۔
ڈوزیئر میں مسلمانوں سمیت مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل ہیں۔
ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد سے بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، امتیازی قوانین اور میڈیا پر جاری مہم نے اقلیتوں کے انسانی حقوق پامال ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈوزیئر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری مطالبہ کرے کہ بھارت عالمی کنونشنز کی پابندی کرے۔
اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ میں ڈوزیئر لانچ کرتے وقت اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے اقتصادی اور معمول کے تعلقات کیلئے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ضروری ہے۔
ہندوتوا کی طرف سے پیدا کردہ چیلنج پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نظریہ بالخصوص اسلام اور عیسائیت کو نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف اقلیتوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا بلکہ کینیڈا میں جو کچھ ہوا یہ اس کے خطرناک سیاسی عزائم کا صرف ابتدائی اظہار ہے۔
اپنے خطاب میں ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔
مارگلہ ڈائیلاگ میں ’’تبدیل ہوتی ہوئی دنیا کے ہمارے مستقبل پر اثرات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بیرونی تحفظ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پراعتماد ہے اور خود پر انحصار کرتا ہے، پاکستان نے بیرونی جارحیت کےخطرات بالکل محدود کردیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمار ے سامنے موسمیاتی تبدیلی جیسے کئی چیلنجز ہیں جنہیں کوئی ایک ملک یا چند ممالک حل نہیں کرسکتے، موسمیاتی تبدیلی انسانیت کیلئے ایک سنگین خطرہ بن رہی ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے عالمی رابطے اور تعاون کی ضرورت ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0