جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے پونچھ میں 3 مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 216 | 17 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا مذموم سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں جموںخطے کے ضلع پونچھ میں تین مسلمان شہریوں کی املاک ضبط کی گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے پونچھ کے علاقے مینڈھر ڈیری ڈبسی کے رہائشی محمود حسین ، ظفر اقبال اور جاوید اقبال کی جائیدادیں ضبط کیں۔ پولیس نے ان تینوں کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبس ٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔بھارتی پولیس نے ان تینوں کے خلاف اپنی ناروا کارروائی کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں ملوث قرار دیا ہے۔
دریں اثنا، نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع پلوامہ کے گاؤں چٹرات آریگام میں ایک شہری غلام نبی وانی کی سات کنال اور سات مرلہ مشتمل باغات کی زمین ضبط کر لی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0