بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کینیڈا کے سامنے جھک گیا، سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات پر آمادہ

       
مناظر: 930 | 17 Nov 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے ساتھ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ میڈیا کے مطابق بھارت 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے الزامات پر ثبوت فراہم کرے۔ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت اس معاملے کی تحقیقات کو مسترد نہیں کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ تبصرہ اُس وقت آیا جب انہوں نے ایک صحافی کے ساتھ بات چیت کے دوران سوالات کا جواب دیا۔ بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے ان کو بتایا کہ کینیڈا کی سیاست نے پرتشدد اور انتہائی سیاسی آراء کو جگہ دی ہے، جو بھارت کو ان سے الگ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا میرے ملک کے سفارت کاروں بشمول ہائی کمشنر پر حملہ کیا گیا، ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل پر بم پھینکے گئے اور اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جے شنکر نے کہا کہ آزادی اظہار اور اظہار رائے کی آزادی بھی ایک خاص ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے لیکن ان کا سیاسی مقاصد کے لیےغلط استعمال برداشت کو کم کردیتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0