جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر :ہائی کورٹ نے صحافی فہد شاہ کی ضمانت منظور کر لی

       
مناظر: 595 | 18 Nov 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے کشمیری صحافی اور نیوز پورٹل ”دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ فہد شاہ مختلف جھوٹے مقدمات میں تقریباً دو برس سے جیل میں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے فہد شاہ کو ایک جعلی مقابلے کے متاثرین کا موقف جو بھارتی پولیس کے موقف کے برعکس تھا ، شائع پر گزشتہ برس 4فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔فہد شاہ کے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے ہشت گردی کو فروغ دینے اوربھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت فہد شاہ کے خلاف سنگین الزامات کو مسترد کر دیا۔ تاہم انہیں ابھی بھی غیرقانونی طریقے سے فنذز کے حصول کے ایک اور مقدمے کا سامنا ہے۔ عالمی صحافتی اداروں نے فہد شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0