\
منگل‬‮   27   جنوری‬‮   2026
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے 3 افراد کی غیر قانونی حراست کالعدم قراردیدی

       
مناظر: 986 | 18 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے تین افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی حراست کالعدم قرار دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر کی یک رکنی بنچ نے سہیل احمد ملہ، عمر الاسلام اور عادل یوسف وانی کے خلاف پی ایس اے کے تحت نظربندی کے احکامات منسوخ کر دیے۔
عدالت عالیہ نے قابض حکام کو تینوں نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے بھی احکامات دیے۔