جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں گورنر کا 17ہزار لوگوں کو زمینیں فراہم کرنے کا اعلان

       
مناظر: 611 | 19 Nov 2023  

جموں(نیوز ڈیسک )  غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبے کے تحت لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے خطے میں مزید17ہزار افرادکو پانچ پانچ مرلے زمین فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے05اگست 2019کومقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے ایک طرف اپنی ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی اوردوسری طرف مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے اپنے نوآبادیاتی منصوبوں پر عملدر آمد تیز کردیاہے۔تازہ ترین اقدام کے تحت قابض انتظامیہ نے اب تک 9,000افراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین الاٹ کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی انتظامیہ مزید 17ہزارافراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ زمین ان لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے جو ریاست کے پشتنی باشندے نہیں ہیں اورانہیں علاقے میں بسانے کے لئے زمینیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0