\
بدھ‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت :پولیس نے سیاح کو تاج محل کے باغ میں نمازاداکرنے سے روک دیا

       
مناظر: 620 | 19 Nov 2023  

 

آگرہ(نیو زڈیسک ) بھارت کے شہر آگرہ میں پولیس نے ایک سیاح کو تاج محل کے باغ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیاح کوجس کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے، تاج محل کے باغ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF)کے اہلکاروں نے سیاح کو نماز کے لئے چٹائی بچھاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے سیاح کونماز اداکرنے کی اجازت نہیں دی۔