جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت غاصب ملک ، کشمیری شہداءکی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، پاسبان حریت

       
مناظر: 304 | 20 Nov 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی دو غاصب قوتوں بھارت اور اسرائیل کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کر رہے ہیں اور دونوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اسرائیلی طرز پر بھارتی شہریوں کو مقبوضہ علاقے میں زمینیں فراہم کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دنوں غاصب ملک ہیں جو مقبوضہ علاقوںمیں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ غاصب قوتوں کی وحشیانہ کاررائیوں اور مظالم کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ ایک دن ضرور اپنی منزل پالیں گے ۔
عزیر احمد غزالی نے کہا ”آزادءکشمیر و فلسطین مہم“ کے سلسلے میں 24 نومبر کو ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0