منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مالدیپ نے بھارت کو باضابطہ طور پر ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

       
مناظر: 924 | 20 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اُس وقت کی جب انہوں نے بھارتی مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ خیال رہے کہ مالدیپ میں بھارتی افواج کے 75 اہلکار تعینات ہیں جو جہاز اڑانے اور سرویلنس سمیت دیگر امور کیلئے موجود ہیں۔ 17 نومبر کو حلف برداری کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں مالدیپ کے صدر نے کہا تھا کہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ واضح رہے کہ 45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر ملک سے بھارتی فوج کوبے دخل کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0