ہفتہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2025
 
 

اتر پردیش: یوگی حکومت نے حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات پر پابندی لگا دی

       
مناظر: 473 | 20 Nov 2023  

 

لکھنو(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوگی آدیتیہ ناتھ حکومت نے حلال سندیافتہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگادی ہے۔
پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ اس حوالے سے حکمنامہ فوڈ کمشنر نے جاری کیا ہے ۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ایسی مصنوعات کی تیاری، انہیں ذخیرہ کرنے، تقسیم کرنے اور فروخت کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔