سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے مرحوم چچا کی اہلیہ پیر کی صبح سرینگر میں انتقال کر گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کا انتقال مختصر علالت کے بعد ہوا۔ ان کی نماز جنازہ آج سرینگر کے علاقے کرسو راج باغ میں ادا کی جائے گی۔