ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اتر پردیش:جمعیت علمائے ہند کی حلال مصنوعات کی فروخت پر یوگی حکومت کی پابندی کی شدید مذمت

       
مناظر: 220 | 21 Nov 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے ہندنے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعیت علمائے ہندکے حلال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز احمد فاروقی نے یوگی حکومت کے اس امتیازی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائرکرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلال سرٹیفائیڈ ہونے سے ان مصنوعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بھروسہ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے برآمدات میں اضافہ اور کاروبار میں منافع ہوتا ہے۔ نیاز احمد نے مزید کہاکہ جمعیت علمائے ہند کے حلال سرٹیفکیٹ کی دنیا بھر میں مثبت شبیہ ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ صارفین کو ان مصنوعات کا استعمال کرنے سے بچاتے ہیں، جس کا استعمال وہ مناسب نہیں سمجھتے۔
ادھر یوگی حکومت کے حلم پر محکمہ فوڈ سیکورٹی و میڈیسن کی ایڈمنسٹریشن نے حلال ٹیگ والی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0