پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

5جنوری کو کشمیریوں کی آوازعالمی برادری تک پہنچانے کیلئے مظفر آباد میں عظیم الاشان ریلی کا انعقاد

       
مناظر: 971 | 2 Jan 2023  

 

مظفرآباد ( نیوز ڈیسک ) پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام 5 جنوری کو ریاست کی سطح پر یوم حق خودارادیت منانے کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔دارالحکومت میں برہان وانی شہید چوک سے اقوامِ متحدہ کے دفتر تک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہری ریاست کی شناخت اور وحدت بچانے کیلئے ریلی کا حصہ بنیں۔ میڈیا کو دیے اپنے بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 5 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا سب سے بڑی ریلی دارالحکومت کے برہان وانی شہید چوک سے نکالی جائے گی جس کیلئے آج دو جنوری کو بھی عوامی رابطہ مہم جاری ہے انکا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال جہاں شہریوں کے آزادئ اظہار رائے پر مکمل پابندیاں ہیں انصاف مانگنے اور سچ لکھنے کی پاداش میں بھارتی جیلوں اور کالے قوانین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آزادی مانگنے کے جرم میں نوجوانوں کو شہید کیا جاتا ہے جہاں ریاست کے حقوق کی بات کرنے والوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف بھرپور انداز میں آواز اٹھانا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے دہشت پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بیس کی حکومت اور عوام سامنے آئیں ۔ انہوں نےکہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام اپنے اسلامی تشخص، ریاست کی وحدت اور شناخت کو مٹانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے آزاد کشمیر بھر کے عوام سے اپیل کی 5 جنوری کے دن گھروں سے باہر نکل کر عالمی برادری سے استصواب رائے کا مطالبہ کریں 5 جنوری دن 10 بجے برہان وانی شہید چوک سے اقوامِ متحدہ کے مبصر دفتر تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ جہاں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف اور ریاست کے سیاسی مستقبل کے حق میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0