ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خیبر پختونخوا: 152 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست سامنے آگئی

       
مناظر: 598 | 22 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔ سی ٹی ڈی پشاور کی جاری کردہ فہرست میں 152 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان، سوات اور دیگر اضلاع سے ہے۔ سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی فہرست شامل دہشت گردوں کے سر کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ فہرست میں شامل دہشت گرد حسین قاری کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ دہشت گرد میر عالم کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی پشاور کی فہرست میں شامل دہشت گرد محب اللّٰہ، محمد زمان، زرین مہمند اور مکمل شاہ کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0