بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

گائے ذبح کرنے کا الزام ، اترپردیش میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک مسلمان قتل، دوسرا زخمی کر دیا

       
مناظر: 547 | 22 Nov 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک مسلمان کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیاہے۔
ضلع رام پور کے علاقے پٹوائی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 23سالہ ساجد قریشی ہلاک اور اس کا دوست 30سالہ ببلو زخمی ہو گیا۔ ببلو کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں افراد ایک گائے کو ذبح کرنے جا رہے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نام نہاد گائو رکھشک اور ہندوتوا کے زیر اثر پولیس اہلکار مسلمانوں کو محض گائے کے ذبیحہ کے شبے پر قتل کررہے ہیں۔