بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے: آرمی چیف

       
مناظر: 471 | 22 Nov 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہوسکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0