\
پیر‬‮   26   جنوری‬‮   2026
 
 

بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری ،ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

       
مناظر: 721 | 23 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور ایک اہلکار ہلاک اور ایلیٹ فورس کے تین اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔