جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے وحشیانہ حربے استعمال کر رہی ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 329 | 23 Nov 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے استعمال کیے جانے والے وحشیانہ ہتھکنڈوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ .
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن، سلام راتھر، عبدالمجید بٹ اور فاروق احمد میر سمیت سرکاری ملازمین کو نوکریوں برطرف کرنے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ملازمین کو بغیر کسی تحقیقات کے برطرف کیا جا رہا ہے اور یہ بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کا موثر نوٹس لیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جبر و استبداد کی پالیسی اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کر کے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کر کے انہیں انکا پیدائشی حق حق ، حق خود ارادیت دے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما محمد سلطان بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کولگام، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں لیکن عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0