منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

راجوری میں بھارتی فوجیوں کا تلاشی آپریشن جاری

       
مناظر: 419 | 23 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے ضلع راجوری میںبڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اتوار کو ضلع راجوری کے علاقے کالا کوٹ کے مختلف دیہاتوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جسکا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گزشتہ روز ضلع کے علاقے بیج مال دھرمشال میں آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو کیپٹن، دو فوجی ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔