ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اسموگ: پنجاب کے مخصوص اضلاع میں جمعہ ، ہفتہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

       
مناظر: 232 | 23 Nov 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے مخصوص اضلاع میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتےکے روز بھی مارکیٹیں،جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ محکموں کی طرف سےجمعہ کو تمام اسکول،کالج اور یونیورسٹیزبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹس بالکل بند کرنے کے حق میں نہیں، اے کیو آئی لیول صبح میں زیادہ اور دوپہر میں کم ہوتا ہے اس لیے مارکیٹیں رات تک کھولیں کوئی حرج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 اضلاع میں اسموگ کی شدید اثرات ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں دن تین بجے کھلیں گی جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا، اتوار کو صبح سے شام 5 بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لیے کھلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ میں کمی کےلیے مصنوعی بارش برسانے کےلیے بھی تیاری جاری ہے لیکن اسموگ سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیاہے، سرکاری ملازمین کو بھی قسطوں پر الیکٹرک موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے
واضح رہے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0