جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کشمیریوں کو روزگارفراہم کرنے کے بجائے انہیں نوکریوں سے برطرف کر رہی ہے، عمر عبداللہ

       
مناظر: 343 | 23 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوںکو روزگار فراہم کرنے کے بجائے کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے انہیں ذریعہ معاش سے محروم کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو دن دیہاڑے برطرف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ3ہزار سے زائد نوکریاں کہاں ہیں جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
قبل ازیں عمر عبداللہ نے بیروہ میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں حکومت کے حالیہ حکم نامے کا حوالہ دیا جس میں ریاست میں حلال سے تصدیق شدہ اشیائے خوردونوش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0