جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ایمنسٹی انٹرنیشنل سے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

       
مناظر: 589 | 24 Nov 2023  

 

لندن(نیوز ڈیسک ) لندن میں قائم حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جلد رہائی کی اپیل موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، وہ اس وقت بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
اپیل میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے ۔یاسین ملک کی رہائی سے متعلق اپیل امریکہ میں مقیم جے کے ایل ایف کے قائم مقام چیئرمین اور ڈائریکٹر بورڈ آف سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ یو ایس اے راجہ مظفرنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کوبجھوائی ہے اور انہوں نے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں یاسین ملک کی طویل نظربندی پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔راجہ مظفر نے انصاف کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ اور سیاسی قیدیوں کی رہائی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سرکردہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کے طور پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں انصاف کے فروغ اور ضمیر کے قیدیوں کی رہائی کیلئے کردر ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے مداخلت کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کے فروغ اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے ۔راجہ مظفر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زوردیا کہ وہ جیل میں یاسین ملک کی حالت زار پر عالمی براری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ اور وسائل استعمال کرے اور ان کی فوری رہائی کے لیے کردار ادا کرے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0