جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

       
مناظر: 328 | 24 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل ساتویں ہفتے بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھااور کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں نماز جمعہ کیلئے مسجد کے دروازے کھولنے سے روک دیا اور مسلسل ساتویں ہفتے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
ادھرقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فارو ق کوبھی مسلسل گھر میں نظر بند رکھا ۔انجمن اوقاف نے میر واعظ کی گھر میں نظربندی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے ۔
واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے اس خوف کے پیش نظر کہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کونماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل سات ہفتوں سے مقفل کر رکھا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0