ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عمران خان کا 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

       
مناظر: 448 | 25 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
اٹک پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وکلا کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پربیان ریکارڈ کراؤں گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 9 مئی واقعات پر فیصل آباد، گوجرانوالا اور قصور ٹیم بھی جیل میں تحقیقات کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0