منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

پونچھ میں معمرشہری کی لاش برآمد، لواحقین کا پولیس کیخلاف زبردست احتجاج

       
مناظر: 820 | 25 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے ایک معمر کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 65سالہ خادم حسین کی لاش ضلع کے علاقے چانڈک کے مقام پر ایک ندی کے قریب پراسرار حالات میں ملی ہے۔ پونچھ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کیا، جہاں تمام ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔خادم حسین کے اہلخانہ نے مقتول کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
ادھر ریاسی کے کٹرا تھانے میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونیوالے 26سالہ ارجن کمار کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے اسکے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ارجن کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے علاقے میں ٹریفک بلاک کر دی جس کے بعد اعلیٰ پولیس اور سول حکام نے موقع پر پہنچ اس معاملے کی مجسٹریل انکوائری کا اعلان کیا۔