اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی کے سب وعدے جھوٹے ، بڑی تعداد میں کشمیری ملازمین برطرف ، محبوبہ مفتی  

       
مناظر: 499 | 25 Nov 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حلال مصنوعات پر تنازعہ کھڑا کر کے لوگوں کی توجہ بھٹکانا چاہتی ہے اور بی جے پی کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام سے کیاگیا اپناکوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے نہ تو دو کروڑکشمیریوں کو نوکریاں دی ہیں اور نہ ہی ہر شہری کو 15 لاکھ روپے دئے ہیں بلکہ اس نے کشمیریوںکو غربت کی لکیر سے مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگست2019میں جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے بڑی تعداد میں کشمیری سرکاری ملازمین کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملازمتوں سے برطرف کیاگیا ہے ۔
واضح رہے بی جے پی کی زیرقیادت اتر پردیش حکومت نے گزشتہ ہفتے ریاست میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کردی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0