ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: نسلی تفریق عروج پر،شمشان گھاٹ پر”صرف برہمنوں کیلئے“ کا بورڈ نصب کر دیا گیا

       
مناظر: 790 | 26 Nov 2023  

 

بھونیشور(نیوز ڈیسک )بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کی دلتوں اور دیگرنچلی ذات والوں سے نفرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست اڈیسہ میں ایک شمشان گھاٹ(مردے جلانے کی جگہ) کو صرف برہمنوں کے لیے مخصوص کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے کیندرپاڑا ہزاری باغیچہ میں واقع اس سرکاری شمشان گھاٹ پر باقاعدہ بورڈ لگادیا گیا ہے جس پر’صرف برہمنوں کیلئے“ لکھا گیا ہے۔ شمشان گھاٹ پر نسل پرستانہ بورڈ کیوجہ سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شمشان گھاٹ کی حال ہی میں نو تعمیر کرائی گئی ہے اور متنازعہ بورڈ لگا دیا گیا۔دلت سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے اس معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اڈیسہ دلت سماج کے ضلع صدر ناگیندر جینا کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں حیران رہ گیا، سرکار نے نسلی تفریق کو فروغ دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0