\
پیر‬‮   26   جنوری‬‮   2026
 
 

سرینگر : کشمیری خوفزدہ ، معصوم لوگوں سے جیلیں بھر دی گئیں: محبوبہ مفتی

       
مناظر: 521 | 27 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر طرف مایوسی کا عالم ہے اور لوگ خوف و دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کولگام میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حال ہی میں سرجان برکاتی کی اہلیہ کوگرفتار کیا گیا ،کوئی ثبوت نہیں، کوئی شنوائی نہیں اور لوگوں کو صرف گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے لہذا لوگ خوف و جبر کی زد میں ہیں۔
قبل ازیں پی ڈی پی سربراہ نے ضلع کولگام کے علاقے منزگام میں پارٹی ورکرز کنونشن کے سے خطاب کیا۔