ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 379 | 27 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0