ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں مساجدکی جگہ مندربنائے جائیں:پریوین توگڑیا کی مسلمانوں کیخلاف زہر فشانی

       
مناظر: 498 | 27 Nov 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہندو انتہاپسند رہنما اورانٹرنیشنل ہندو پریشد (اے ایچ پی)کے سربراہ پریوین توگڑیا نے ریاست اترپردیش کے شہروں متھورا، بنارس اور ایودھیا میں مسجدوں کی جگہ مندربنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم مخالف تقاریر کے لئے بدنام ہندوتوا رہنمانے بدایوں کے علاقے منگل بازار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایودھیا میں بابری مسجدکی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب متھورا اور کاشی(بنارس)لینے کا وقت ہے۔انہوںنے کہا کہ رام مندر انتخابی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں بنایا جا رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان کے حوالے سے کہاکہ ایودھیا مندر تمام ہندوئوں کے لیے ایک اعزاز اور ان کی قربانیوں اور عقیدت کا ثمر ہے۔ بابری مسجد 1528میں مغل دور میں اتر پردیش میں مسلمانوں نے تعمیر کی تھی۔ بی جے پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی، بجرنگ دل، شیو سینا اوردیگرہندو انتہا پسند تنظیموں کے ہجوم نے 1992میں تاریخی مسجد کو مسمارکیا اور بھارت بھر میں تقریبا 2000مسلمانوں کو قتل کیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0