منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

امیت شاہ کا تلنگانہ میں اقتدارمیں آنے پر مسلم ریزرویشن کے خاتمے کاعلان

       
مناظر: 834 | 27 Nov 2023  

 

حیدرآباد(نیوز ڈیسک )  بھارت میں بی جے پی کی ہندوتواحکومت اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے اوران کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلنگانہ میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے مہم چلاتے ہوئے بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاہے کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے پر مسلمانوں کا خصوصی کوٹہ ختم کردیا جائے گا اوراسے درجہ فہرست ذاتوں اورقبائل میں تقسیم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے والی واحد ریاست ہے اوراگربی جے پی ریاست میں اقتدار میں آگئی تواسے ختم کیا جائے گا۔واضح رہے جب سے بھارت میں مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت برسراقتدارآئی ہے ، ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ میں 30نومبر کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0