جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں تاجروں، کسانوں اور ٹرانسپورٹرز کا مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

       
مناظر: 748 | 27 Nov 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک)  قابض حکام کی طرف سے سخت پابندیوں اور شدید سرد موسم کے باوجود سیکڑوں لوگوں نے جن میں زیادہ تر کسان، تاجر اور ٹرانسپورٹرز تھے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کاروباری شعبے کو نشانہ بنانے والی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاجر یونینوں اور جموں وکشمیر ایپل فارمرز فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سر ینگر کے پریس انکلیوپر کیا گیا ۔ مظاہرین نے کشمیری تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کے خلاف پالیسیاں وضع کرنے پر قابض حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جو ایک ٹریڈ یونین کے سربراہ بھی ہیں،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عام لوگوں کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو گزشتہ دو دہائیوں میں اپنے بدترین بجلی بحران کا سامنا ہے اور خطے میںبجلی کی شدید قلت پائی جاتی ہے جبکہ وادی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال بحران کا شکار ہیں اور صنعتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور تاجر رہنما غلام نبی ملک نے کہا کہ سیب کی صنعت سے جموں و کشمیر کے ہزاروں گھرانوں کو روزی روٹی وابستہ ہے لیکن سیب کے کاشتکار پریشان ہیں۔ایک اور کسان رہنما محمد افضل پرے نے غیر ملکی سیبوں پر 100فیصد درآمدی ڈیوٹی، سیب کے کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی اور سیب پیدا کرنے والے اضلاع کو کولڈ اسٹوریج کی سہولت کا مطالبہ کیا۔ٹرانسپورٹر رہنما ظہور احمد راتھر نے کہا کہ علاقے میں ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں ماہانہ بنیادوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر مقامی ٹرانسپورٹرز بغیر اجازت کے کام کر رہے ہیں جس سے مقامی ٹرانسپورٹرز کا جینا محال ہو گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0