ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اعظم خان پر جرمانہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے،سینیٹر مشتاق احمد

       
مناظر: 600 | 28 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹر اعظم خان کے خلاف جرمانہ کرنے والے آفیشلز کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کرکٹر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے جرمانہ لگا کر مجرمانہ حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ مجرمانہ حرکت کرنے والے آفیشلز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی نے کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کر کے جرمانہ کیا؟ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0