جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

میرواعظ عمر فاروق کابہوری کدل سرینگر کی مسجدمیں آتشزنی پراظہار افسوس

       
مناظر: 459 | 28 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورعوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے بہوری کدل میں واقع بازار مسجد میں آتشزنی کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے بہوری کدل جاکر مسجد انتظامیہ سے اظہاریکجہتی کیا۔اس دوران تنظیم نے آبی گزر سرینگر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی اورسماجی کارکن محمد ابراہیم قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ عوامی مجلس عمل نے مرحوم کے لئے بلند درجات کی دعا بھی کی۔تنظیم نے عوامی مجلس عمل سے وابستہ گندرپورہ صفاکدل کے محمد یاسین نقاش کی وفات پربھی افسوس اورسوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے آبی گزر اور گندرپورہ جاکر مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0