سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ اور شوپیاں اضلاع میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے گوشی میں 2نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔بھارتی فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دونوں نوجوانوں کی ایک ناکے پر گرفتاری اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوجیوں نے شوپیاں کے علاقے کنڈلان میں بھی محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔گرفتارنوجوان کی شناخت فرمان خورشید کے نام سے ہوئی ہے جس کا موبائل بھی ضبط کیاگیا ہے ۔بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہدین کا معاون قراردیا۔اس دوران پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔
کشمیریوں پر مظالم جاری ، بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ ، شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
مناظر: 395 | 28 Nov 2023