سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کے بعد سے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت اپنی فوج اور پولیس اسٹیبلشمنٹ کومقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام پر جنگ مسلط کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے تاکہ انہیں ڈرادھمکاکر اپنے مقصد سے دستبردارہونے پر مجبورکیا جاسکے۔حریت کانفرنس نے کہا کہ علاقے میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے کشمیریوں کی جان، مال، عزت اور آبرو محفوظ نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہیں لیکن 05اگست 2019کے بعد علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جاری ظلم و بربریت کے لئے جوابدہ ٹھہرائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
مقبوضہ وادی میں ہر طرف بھارتی فوجی دندنانے لگے ، کشمیریوں کی جان و مال خطرے میں
مناظر: 780 | 28 Nov 2023