جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور مسلمان سرکاری افسر معطل

       
مناظر: 207 | 28 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں ایک اور مسلم کشمیری سرکاری افسر ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈکو معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالحفیظ شاہ کو بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطلی کی احکامات میں کہاگیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، اسلام آبادعبدالحفیظ شاہ کو جموں و کشمیر سول سروسز رول1956کی دفعہ31کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حکمنامے میں مزید کہاگیا ہے کہ اپنی معطلی کی مدت کے دوران وہ ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر سے وابستہ رہیں گے ۔
واضح رہے کہ مودی حکومت ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک تفتیشی کیمپ قائم کر رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ متاثرہ افسر کو کیمپ کے لیے زمین حاصل کرنے پر اعتراض تھا۔ نتیجے کے طور پر مودی حکومت نے انہیں معطل کر دیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0