اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

این آئی ٹی سرینگر کے طلبا ء کا توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 495 | 29 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کے طلبا ء نے ایک غیر کشمیری ہندوطالب علم کی طرف سے انسٹاگرام پر پیغمبر اسلام ۖکے بارے میں توہین آمیزبیان پوسٹ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
انٹرنیٹ پر احتجاج کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں طالب علموں کو ملزم کے خلاف نعرے لگاتے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم پرتھمیش نامی طالب علم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے ۔پوسٹ میں اسلام پر تنقید کی گئی ہے اورپیغمبر اسلام ۖ کے بارے میںنازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔طلباء نے پوسٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ این آئی ٹی سرینگر کی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام نے ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس ے بعد احتجاج ختم کیاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0