جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ڈی ایف پی کا کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، طلباء کی گرفتاری کی مذمت

       
مناظر: 758 | 29 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ 5اگست 2019کے بعد غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے تما م کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورت حال اور غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا جنہیں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں سڑنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جیلوں میں بند کشمیری نظربند بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے نظربندی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسزکسی جوابدہی کے خوف کے بغیر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ترجمان نے پارٹی صدر شبیر احمد شاہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری رہنمائوں کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند قیادت کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی جبرکے خلاف آواز اٹھانے پرگرفتار کیا جا رہا ہے اورسزادی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو بھی جبری گمشدگیوں اورماورائے عدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اوران کی رپورٹنگ کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کی کینگرو عدالتوں کی طرف سے حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی کوآئے روز توسیع دینا تشویشناک ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے کشمیری طلباء کی گرفتاری کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محض اپنی پسندیدہ کرکٹ ٹیموں اور اپنی پسند کے کھلاڑیوں کی جیت کا جشن منانے پرانہیںہراساں کررہے ہیں اور تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنا رہے .
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما اور جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے منگ بجری مہاجر کیمپ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کوایک دن جموں و کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0